اسلام آباد،17اکتوبر(یو این آئی )پاکستان کے الیکشن کمیشن نے اثاثوں اور واجبات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر 272 ممبران پارلیمنٹ و ممبران اسمبلی کی رکنیت معطل کردی ہے۔
ذرائع
سے موصولہ اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے معطل اراکین اسمبلیوں اور سینیٹرز کی فہرست قومی و صوبائی اسمبلیوں اور چیئرمین سینیٹ کو بھیج دی گئی ہے جس میں اُن سے کہا گیا ہے کہ وہ فہرست میں شامل اراکین کو کام کرنے سے روکیں۔